چهارشنبه 30/آوریل/2025

گرمی کی لہر، فلسطین میں 60 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

اتوار 11-اکتوبر-2020

فلسطین ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آتش زدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے نتیجے میں 60 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں پھل دار پودوں سمیت ہزاروں درخت اور وسیع پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ  دیگر اداروں کے ساتھ مل کر متعدد مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

فائربریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سلفیت میں پلاسٹک کے ایک کارخانے اور طوباس گورنری میں ایک گودام میں آگ لگ گئی۔

ادھر جمعہ کی شام شمالی شہر جنین میں متعدد مقامات پر آتش زدگی کے نتیجے میں  زیتون کے 1000 سے زاید پھل دار پودے جل کر راکھ ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی