پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے 860 مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں

اتوار 11-اکتوبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 12 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1794 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کا شکار ہونے والے 860 مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

رپورٹ‌ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے شبے میں 24 ہزار 727 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 1794 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 858 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 60 ہزار 722 ہے۔ اب تک 1886 اموات ہوچکی ہیں۔ اسرائیل میں اس وقت 860 کرونا مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے جب کہ 292 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی