قابض اسرائیلی بحریہ نے اتوار کی صبح غزہ شہر کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر مشین گنوں اور آبی توپوں سے حملہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی بحری فوج نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع السودانیہ کے ساحل پر موجودگی کے دوران ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں فائرنگ کی اور پانی کا چھڑکاو کیا۔
رپورٹر نے مزید کہا کہ بلاوجہ حملے نے ماہی گیروں کو ساحل کی طرف لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
اسرائیلی بحری افواج اور ان کی توپیں ہر روز تقریبا غزہ کے ماہی گیروں کے آس پاس رہتی ہیں ، انہیں ہراساں کرتی ہیں ، ان پر گولیاں چلاتی ہیں ، ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور گرفتاریاں بھی کرتی ہیں۔ بعض اوقات بندوق کے حملوں کے دوران ماہی گیر زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔
1993 میں اوسلو معاہدے کے تحت ، فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے ساحل سے 20 سمندری میل تک مچھلی پکڑنے کی اجازت ہے ، لیکن اس کے بعد سے اسرائیل غزہ پر اس کی ناکہ بندی کے ایک حصے کے طور پر ماہی گیری کے علاقے کو بتدریج چھ سے تین سمندری میل کے فاصلے تک محدود رکھتا ہے۔ .
ماہی گیر اور انسانی حقوق کے گروپوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں سنہ 2008-09 کی جنگ کے بعد سے ، اسرائیلی فوج ساحل کے قریب سے بھی قریب ایک حد کو نافذ کرتی رہی ہے۔
