پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے مزید 33 ہلاکتیں، 4674 نئے مریضوں کی تصدیق

جمعرات 8-اکتوبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا سے مزید 33 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4674 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1803 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹیو کی تعداد 61 ہزار ہے۔ ان میں سے 855 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 223 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون میں ایک ہفتے کی توسیع کی ہے۔ اسرائیل میں کرونا سے کل متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی