پنج شنبه 01/می/2025

آباد کاروں نے مشرقی یطا میں زیتون کے درجنوں درختوں کو تباہ کر دیا

جمعرات 8-اکتوبر-2020

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ایک دستے نے جمعرات کے روز جنوبی الخلیل میں یطا قصبے کے مشرق میں غیرقانونی آباد کار بستی متسبيه يائير میں فلسطینیوں کے زیر قبضہ زیتون کے باغ کو تباہ کردیا ۔
مقامی عہدیدار فواد لامور نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروہ نے یطا قصبے کے مشرق میں واقع قواویس کے علاقے میں زیتون کے درجنوں درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا جو جبر زین نامی مقامی کسان کی ملکیت تھا ۔
لامور نے تصدیق کی کہ اس طرح کا عمل علاقے کے آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی ملکیت اراضی پر قبضہ کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ مزید آبادکاری کے منصوبے انجام دیئے جائیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز ، آبادکاروں نے سیلفت کے مغرب میں ، دیر بلوط  قصبے میں زیتون کے 50 درخت جلائے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی