چهارشنبه 30/آوریل/2025

ستمبر میں 32 نمازی قبلہ اول سےبے دخل، القدس کے 117 فلسطینی گرفتار

بدھ 7-اکتوبر-2020

مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الحلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے 32 نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا۔ اس دوران قابض فوج اور پولیس نے روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈائون میں 117 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جب کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 22 مکانات مسمار کیے گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کی تمام کالونیوں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ستمبر میں روز مرہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں  کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران 117 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے زندانوں میں ڈالا گیا۔ان میں 19 بچے 3 خواتین اور درجنوں سابق اسیر شامل ہیں۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں پرانے القدس شہر، العیسویہ اور سلوان کے مقامات سے کی گئیں۔

گذشتہ ماہ صہیونی حکام نے 32 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے نوٹس جاری کیے۔ گذشتہ ماہ فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے ساتھ ساتھ القدس میں قائم مسجد القعقاع کو بھی شہید کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی