چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں متعین امریکی سفیر دیوار براق میں مذہبی رسومات کی ادائیگی

منگل 6-اکتوبر-2020

اسرائیل میں‌ متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے کل سوموار 5 اکتوبر 2020ء‌کو مسجد اقصیٰ کی تاریخی مغربی دیوار ‘دیوار براق’ میں داخل ہو کر مذہبی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے ‘کھنوتیہ’ مذہبی طریقے کے مطابق رسومات ادا کیں۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریڈمین سوموار کو یہودیوں کےمذہبی تہوار ‘یوم کپور’ کی تقریبات کے ضمن میں دیوار براق میں داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں پر ‘کھنوتیہ’ طریقے کے مطابق رسومات ادا کیں۔

فریڈمین کا کہنا تھا کہ مُجھے آج دیوار براق میں عبادت کا موقع ملا۔ میں نے وہاں کرونا کے بیماروں کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور سب کی سلامتی کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ فریڈمین فلسطین میں یہودی پروگرام اور صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ استعماری پروگرام  پُر زور حامیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی