یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینی پولیس اہلکاروں ‌سمیت 22 افراد گرفتار کر لیے

پیر 5-اکتوبر-2020

فلسطین میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے کرونا کے لاک ڈائون کے باوجود فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے کل اتوار کے روز غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے دوران غرب اردن میں نعلین کے مقام سے 12 فلسطینی پولیس اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ رام اللہ میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے مومن ھارون عیاد، شمال مشرقی سلواد سے پانچ فلسطینیوں منہد سمیر الطویل، حنظلہ سمیر حماد، جمعہ حسن حماد، سرحان اکرم حماد اور محمد منیر حماد کو گرفتار کیا گیا۔

دھر بیت لحم میں قابض فوج نے 20 سالہ علی یوسف ابو حسین اور 27 سالہ سابق اسیر عادل دیریہ کو گرفتار کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں عیسویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران احمد ھیثم محمود کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی