چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان: مہاجر کیمپوں میں ایک ہزار سے زاید فلسطینی کرونا کے مریض

پیر 5-اکتوبر-2020

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین ایجنسی ‘اونروا’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 45 فلسطینی پناہ گزین کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد لبنان میں متاثرہ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 1082 ہوچکی ہے۔

‘اونروا’ کی ہیلتھ یونٹ کے ڈائریکٹر عبد شناعہ نے کہا کہ ہم کرونا کی وبا کو کںٹرول کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فالو کرتے ہوئے حالات کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں تحریک فتح نے تمام فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں صحت کے حوالے سے سخت ایس اوپیز کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی