شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین میں کرونا سے مزید 11 اموات، 406نئے مریضوں کی تصدیق

اتوار 4-اکتوبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 11 مریض وفات پاگئے جب کہ 406 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطین میں کرونا کے 563 مریض صحت یاب ہوئے۔

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سے نابلس میں چار، راماللہ میں دو، الخلیل میں ایک اور باقی القدس میں ہوئیں۔

فلسطین کے شمالی اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے 198 کیسز کی تصدیق کی گئی جب کہ 114 جنوبی گورنری میں سامنے آئے ہیں۔

الخلیل میں 28، نابلس میں 24، بیت لحم میں 40، قلقیلیہ میں 11، رام اللہ میں 18، جنین میں 40، طوباس میں ایک، اریحا میں 7، سلفیت میں 3، طولکرم میں 33، غزہ میں 114، القدس اور اس کے اطراف میں 97 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران شمالی اضلاع میں 403 اور جنوبی اخلاع میں 95 اور القدس میں 65 مریض صحت یاب ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی