چهارشنبه 30/آوریل/2025

گرفتار فلسطینی صحافی تفتیش کے لیے اسرائیل کے ٹارچر سیل منتقل

اتوار 4-اکتوبر-2020

فلسطین کے سینیر صحافی طارق ابو زید کو اسرائیلی فوج نے گرفتاری کے بعد بتاح تکفا نامی ایک حراسی مرکز میں منتقل کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صحافی طارق ابو زید کو گذشتہ جمعرات کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے حراست میں لیا گیا تھا۔

ابو زید کی اہلیہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اس کے شوہر کو تفتیش کے لیے ‘بتاح تکفا’ نامی ایک ٹارچر سیل میں منتقل کردیا ہے جہاں خدشتہ ہے کہ اس پر وحشیانہ تشدد کیا جائے گا۔

ان کے صحافی نے بتایا کہ صحافی طارق ابو زید کو کل شمالی غرب اردن کی ‘سالم’ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صحافی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو اسرائیلی فوج بار بار گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ابو زید کی بار بار گرفتاری سے ان کی زندگی بری طرح ‌متاثر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ صحافی کی گرفتاری کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فلسطین میں صحافتی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں صہیونی حکام کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی 68 بار پامالیاں کی گئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی