چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردگان: اسرائیل کے حامیوں نے صلاح الدين الأيوبي کی توہین کی ہے

اتوار 4-اکتوبر-2020

ترک صدر رجب اردگان فلسطین میں اسرائیل کے طریق کار کی حمایت کرنے والوں پر الزام عاءد کیا کہ  انہوں نے  عظیم مسلمان فاتح صلاح الدين الأيوبي  کی توہین کی ہے جنہوں نے 1187 میں مقدس شہر کو آزاد کرایا تھا۔
” اردگان نے ہفتے کے روز دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوے والے ” صلاح الدين الأيوبي  سمپوزیم” کولکھے گءے  ایک خط میں کہا ، ” جو لوگ اسرائیلی قبضے کو قانونی حیثیت دیتے ہیں ، مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں میں اس کے الحاق کے منصوبے کی منظوری دیتے ہیں ، اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کے حقوق کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں وہ صلاح الدين الأيوبي  کی توہین کررہے ہیں ۔
ترک صدر نے صلاح الدین کوایک ایسے رہنما کی حیثیت سے سراہا جو بیت المقدس سے محبت کرتا تھا اور اپنے دوستوں اور مخالفین میں برتری کا لطف اٹھاتا تھا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ مقبوضہ بیت المقدس ، اسلام کا تیسرا مقدس شہر ، صلاح الدين الأيوبي  کی سب سے بڑی میراث ہے ، جس نے اسے صلیبیوں سے آزاد کرایا اور اس کی دیواروں کے اندر امن قائم کیا۔
اردگان نے زور دے کر کہا کہ "بیت المقدس کی حمایت کرنا ، اس کا احترام کرنا اور اس کی حفاظت کے لئے کام کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔”

 

مختصر لنک:

کاپی