چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان خاتون اول دونوں کرونا کا شکار

ہفتہ 3-اکتوبر-2020

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں انھوں نے بتایا کہ خاتونِ اول اور وہ دونوں ہی فوراً قرنطینہ اور بحالی کا مرحلہ شروع کریں گے۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور قریبی ساتھی ہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صدر ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

ہوپ ہکس منگل کے روز ریاست اوہائیو میں منعقد ہونے والے مباحثے میں شرکت کرنے والے ان اہلکاروں میں تھیں جو صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کے طیارے ایئر فورس ون پر موجود تھے۔

منگل کو کھینچی گئی تصاویر میں ہوپ ہکس کو ایئر فورس ون سے بغیر ماسک پہنے اترتے دیکھا جا سکتا تھا۔ اس سے اگلے روز انھوں نے صدر کے ہمراہ ریاست منی سوٹا میں منعقد ہونے والی ایک ریلی میں بھی شرکت کی۔

اس کے بعد بدھ کو، وائٹ ہاؤس کے نمائندوں کے مطابق وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کے ہیلی کاپٹر مرین ون میں بھی سوار ہوئی تھیں۔ 31 سالہ ہوپ ہکس صدر کی ٹیم میں کورونا پازیٹیو آنے والے سب سے قریبی اہلکار ہیں۔

بلومبرگ نیوز کے مطابق منی سوٹا سے واپسی پر ہوپ ہکس میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں اور انھیں اسی وقت طیارے میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی