چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان-اسرائیل کے درمیان سمندری حدود طے کرنے کا معاہدے

ہفتہ 3-اکتوبر-2020

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی نگرانی میں اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود طے کرنے کے حوالے سے سنہ 1996ء میں طے پائے سمجھوتے اور قرارداد 1701 پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو بتا دیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کی حکومتیں سہ فریقی میکا نزم کے تحت سمندری حدود کےتعین کے لیے تیار ہیں۔

نبیہ بری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ لبنان کے موقعے پر انہیں بتایا ہے کہ اسرائیل اور لبنان میں کے درمیان اپریل 1996ء کو طے پائے سمجھوتے اور سلامتی کونسل کی قرارداد پرعمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں طے پایا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی