فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 8 مریض انتقال کر گئے جب کہ 521 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 881 مریض صحت یاب ہوگئے۔
فلسطینی حکومت کی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ روز غرب اردن کے مختلف علاقوں، غزہ اور القدس میں مزید 8 مریض دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 33 سے 85 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران الخلیل میں کرونا کے مزید 105، بیت لحم میں 36، قلقیلیہ میں 4، رام اللہ ، البیرہ میں 52، جنین میں 51، طوباس میں ایک، اریحا اور وادی اردن میں 10، غزہ میں 127، القدس کے اطراف میں 14 اور بیت المقدس شہر میں 98 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطین میں کرونا کے شبے میں 4 ہزار 66 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔ اس دوران 881 مریض صحت یاب ہوئے۔ الخلیل میں 148، نابلس میں 24، سفلیت میں 5، طولکرم میں 50، طوباس میں 10، قلقیلیہ میں 38، بیت لحم میں 182، رام اللہ میں 191، القدس میں 47 اور غزہ کی پٹی میں 60 مریض شفایاب ہوئے۔