پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا وائرس کے 5 ہزار نئے کیسز کی تصدیق

جمعرات 1-اکتوبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید پانچ ہزار کے قریب مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 4949 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 34 ہزار 352 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے4949 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ 

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کےایکٹو کیسز 64 ہزار 608 ہے جن میں سے 779 کی حالت خطرے میں ہے۔

صہیونی ریاست میں کرونا سے اب تک 1528 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

ادھر اسرائیلی سیکیورٹی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے اسپتالوں میں مریضوں کی مزید گنجائش کم پڑتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر شمالی محاذ پر اسرائیل کو جنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اسپتالوں میں زخمیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی