سوڈان کے مرکزی اسلامی ادارے الفقہ الاسلامی آڈیٹوریم کی طرف سے ایک نیا فتویٰ جاری کیا گیا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ کسی بھی سطح کے تعلقات کے قیام کو’حرام’ قرار دیا گیا ہے۔
سوڈان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی مرکزکی طرف سے یہ فتویٰ تمام علما کے اتفاق رائے سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ فتویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے بات چیت کی خبریں آ رہی ہیں۔
سوڈان کے عبوری وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے گذشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرکے اس کے ساتھ تعلقات استوار کرکے لیے تو خرطوم پرعاید کی جانے والی بین الاقوامی پابندیاں ختم اور سوڈان کا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔