قابض صہیونی ریاست میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میںکرونا کے نو ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق بدھ اور جمعرات کے ایام میں مزید 8919 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیل میں اس وقت 810 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 206 وینٹی لیٹر پرہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے 65 ہزار 694 افراد کا معائنہ کیا گیا جب کہ اس دوران مزید 24 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1571 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں کرونا کی نئی شرح 13 اعشاریہ 6 فی صد ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے کرونا کی آڑ میں ملک بھر میں مظاہروں اور احتجاجی ریلیوںپرپابندی عاید کردی ہے۔