اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شن بیت نے مسجد اقصیٰ کی حامی سماجی کارکن عایدہ صیداوی کو بیت المقدس کے پرانے شہر میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔
صیداوی نے کہا کہ شن بیت کے افسروں نے پولیس فورس کی مدد سے پرانے شہرمیں باب الحدید کے علاقے میں اسکے گھر میں تور پھوڑ کے بعد اسے گرفتار کیا اور القشلہ تفیشی مرکز لے گءے ۔
مسجد اقصیٰ کی حمایت میں پرامن سرگرمیوں کی وجہ سے صیداوی کو اس سے قبل متعدد بار اسے گرفتار کیا گیا تھا اس پر پابندی عائد کی گئی تھی اوراسے سفر سے منع کیا گیا تھا۔
