اسرائیل میں صحت سے منسلک اداروں کی طرف سے جاری کی گئی دو الگ الگ رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں 2 لاکھ سے زاید افراد کے لقمہ اجل بننے کا اندیشہ ہے۔
اسرائیل کے انٹیلی جنس شعبے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسداد کرونا کے لیے کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ تعداد والے ممالک میں شامل ہوگئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں روزانہ کرونا سے ہونے والی اموات کی شرح تین اعشاریہ 7 فی صد ہوگئی ہے۔ جب کہ امریکا میں کرونا کے متاثرین میں صرف دو اعشاریہ تین فیصد اموات ہو رہی ہیں۔ فرانس میں 10 لاکھ میں ایک مریض فوت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برطانیہ، جنوبی کوریا، اٹلی، آسٹریا اور دوسرے ملکوں میں کرونا مرض سے اموات کی شرح بہت کم ہے۔
امریکا میں اس وقت کرونا کے متاثرین کی تعداد 70 لاکھ سے زاید ہے جن کہ اموات دو لاکھ 5 ہزار ہوچکی ہیں۔ گذشہ دو روز کے دوران اسرائیل میں کرونا سے 43 افراد کے فوت ہونے کی تصدیق کی گئی ہےجو کہ دنیا میں اتنے کم آبادی والے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ تازہ ہلاکتوں کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوںکی تعداد 1507 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 755 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 207 وینٹی لیٹر پرہیں جو کسی بھی وقت ہلاک ہوسکتے ہیں۔