چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں نیتن یاھو کے خلاف مظاہرے روکنے کے لیے قانون سازی

بدھ 30-ستمبر-2020

اسرائیلی ریاست کی دستور ساز کمیٹی نے منگل کے روز ایک نئے مسودہ قانون پر غور شروع کیا ہے۔ مسودہ قانون دراصل ایک ترمیمی بل ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کرونا کی وبا کے دوران مظاہرے روکنے کے لیے وسیع تر اختیارات دیے گئے ہیں۔

عبرانی اخبارات کے مطابق ترمیمی بل کا مقصد نیتن یاھو کے استعفے کے لیے ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے انہیں وسیع اختیارات فراہم کرنا ہے۔ اس قانون کی آڑ میں وزیراعظم اپنے خلاف کرونا کے دوران ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے وسیع اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیمی بل نیتن یاھو کے اشارے پر ان کی جماعت ‘لیکوڈ’ کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔اس بل کے ذریعے نیتن یاھو کرونا کی آڑ میں لوگوں کو اجتماعات سے روکنے کے لیے احکامات صادر کرسکیں گے۔ اس قانون کے تحت وزیراعظم کی ہدایت پر ایک ہزار سے زیادہ لوگوں‌کے اجتماعات پر پابندی عاید کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن اور ان کی بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں۔ ان مظاہروں میں وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی