چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، تلاشی اور لوٹ مار

بدھ 30-ستمبر-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کو گھروں ‌میں گھس کر ہراساں کیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل منگل کے روز مشرقی رام اللہ میں کفر مالک کے مقام پر قابض‌فوج نے تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں‌غسان احمد بعیرات اور ایوب عبدالرحمان بعیرات کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کفر مالک کے مقام پر ناکہ لگا کر فلسطینیوں کی گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران قابض فوج نے غسان بعیرات کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑی بھی ضبط کرلی۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب کیمپ میں گھس کر اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہراساں کیا اور گھروں میں لوٹ مار کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے العروب کیمپ سے 14 سالہ بچے احمد عماد البدوی کو حراست میں لے لیا۔

ادھر مغربی جنین میں ابو سالم فوجی کیمپ کے قریب دیوار فاصل کی دوسری طرف زبوبا کے مقام پر قابض فوج نے چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی