چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی میڈیا ایسوسی ایشن کی عربی اور ترک زبانوں‌میں ویب سائٹ کا قیام

بدھ 30-ستمبر-2020

فلسطین میڈیا ایسوسی ایشن ‘فیمید’ نے اپنے قیام کے ایک ماہ کے بعد عربی اور ترک زبانوں میں ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ترک زبان میں ویب سائٹ کے قیام کا مقصد فلسطینی قوم کے نصب العین کو ترک عوام تک پہنچانا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘فیمید’ کی جانب سے عربی اور ترکی زبانوں میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ قومی موقف کے اظہار، فلسطینی قوم کے وجدان اور حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس کےساتھ ساتھ ترکی میں موجود فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے ماہرین کی آرا پیش کی جائیں‌گی۔ تاکہ قضیہ فلسطین کو ترکی اور دوسرے ممالک میں زیادہ موثر طریقے سے اٹھایا جا سکے۔

‘فیمید’ ایسوسی ایشن کےچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی ذمہ دار حماس کے ترجمان سامی ابو زھری کو سونپی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر ترکی میں فلسطینیوں کی حمایت میں‌ہونے والی سرگرمیوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ ‘فیمید’ کی ترکی ویب سائٹ فلسطینیوں اور ترک قوم کے درمیان رابطے اور پُل کا کام کرے گی۔ اس ویب سائٹ کی مدد سے صہیونی دشمن کے میڈیا پروپیگنڈہ  کابھرپور اور موثر طریقے سے جواب دیا جائےگا۔

 

مختصر لنک:

کاپی