چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانا مسلم امہ سے غداری ہے

بدھ 30-ستمبر-2020

بین الاقوامی علما اور جید دینی شخصیات نے عرب ممالک کےاسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عالم اسلام اور قضیہ فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بین الاقوامی علما کونسل کی فلسطینی شاخ کے زیراہتمام علما کی ایک ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے عرب ممالک اور دوسرے ملکوں سے بڑی تعداد میں ممتاز علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

‘اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانا جرم’ کے عنوان سے منعقدہ اس ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں علما نے کہا کہ تاریخ میں غیرمسلموں‌کے ساتھ معاہدے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے لیے جواز نہیں بن سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا جرم عظیم اور فلسطینی قوم کے حقوق سے انحراف ہے، مسلمانوں کے بجائے ایک مسلمان دشمن غاصب طاقت کے مفادات کا دفاع کرنا مسلمانوں کے ساتھ کھلم کھلاغداری تصور کی جائے گی۔

کانفرنس کاآغاز فلسطینی عالم دین ڈاکٹر عبدالرحمان جمل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کانفرنس سے بین الاقوامی علما کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی قرہ داغی، فلسطین علما رابطہ بورڈ کے چیئرمین عبدالسمیع ورقہ اور دیگر علما نے خطاب کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی