اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے قطر میں سفارتی خدمات انجام دینے کےبعد سبکدوش ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ‘حماس’ رہ نمائوں نے علی سبحانی کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دوحا میں سفارتی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر علی سبحانی کے اعزاز میں حماس کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حماس کے سابق پولیٹ بیور خالد مشعل، سیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابومرزوق اور سامی خاطرنے شرکت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر کو مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی تصویر پرمبنی ایک پینٹنگ بھی تحفے میں دی۔
حماس کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت ایرانی سفیر کی حماس اور ایران کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کےلیے خدمات اور ان کے فلسطینیوں کی حمایت پر مبنی اصولی موقف انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
دوسری طرف ایرانی سفیر نے اپنے اعزاز میں تقریب یے انعقاد پر حماس کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن، شام، بیروت اور دوحا میں سفارتی خدمات کی انجام دہی کے دوران ان کےحماس کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں۔
گذشتہ ہفتے امیر قطر کی طرف سے دوحا میں تعینات رہنے کے بعد سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر کو واپسی پر بیش قیمت تحائف سے نوازا گیا تھا۔
ایرانی سفیر محمد علی سبحانی کو قطر کے امیر نے اپنے دفتر میں بلا کر انہیں تحائف سے نوازا۔ اُنہیں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے پر قطری کا قومی تمغہ’الوجبہ’ عطا کیا۔