جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا وبا کے باعث اسرائیل کا لاک ڈاون میں ایک ماہ کی توسیع پرغور

منگل 29-ستمبر-2020

دوسری جانب گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے 1500 کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکومت نے یکم اکتوبر سے لاک ڈاون میں نرمی کے بجائے اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع پرغور شروع کیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے 12 کے مطابق وزارت صحت نے کابینہ کو تجویز پیش کی ہے کہ کرونا کی وبا میں اضافے کے باعث ملک میں لاک ڈائون کا دورانیہ ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا جائے۔ وزیراعظم اور دیگر وزرا اس تجویز پرغور کر رہے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 1500 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیل میں کرونا کے نئے کیسز کی تصدیق ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صہیونی ریاست میں دو ہفتے سے لاک ڈائون جاری ہے۔
ادھرنیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ کرونا میں بہ تدریج نرمی یا سختی کے قائل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا کی ویکسین کے حصول کی کوششوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی