جمعه 15/نوامبر/2024

خالد مشعل کی مصری فوج کے ہاتھوں فلسطینی ماہی گیروں کے قتل کی شدید مذمت

منگل 29-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ اور جماعت کے سینیر لیڈر خالد مشعل نے مصری فوج کے ہاتھوں گذشتہ جمعہ کے روز دو فلسطینی ماہی گیر بھائیوں کے قتل اور ایک کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں سوگوار خاندان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مصری فوج نے بے گناہ ماہی گیروں‌کو گولیاں مار کرظلم کیا ہے۔

انہوں نے شہید ہونے والے ماہی گیروں محمود اور اس کے بھائی حسن زعزوع کے خاندان سے تعزیت کی اور ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مصری فوج کی فائرنگ سے مارے جانے والے دونوں فلسطینی ماہی گیر شہید ہیں اوران کا انجام انبیا، شہدا اور صالحین کے ساتھ ہوگا۔ انہوں‌ نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

خالد مشعل نے غزہ میں ماہی گیریونین کے صدر نزار عیاش سے بھی ٹیلیفون پربات چیت کی اور ان کے ساتھ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

خالد مشعل نے کہا کہ وہ اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مصری فوج سے اس کی فوری اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز مصری فوج نے غزہ کے قریب سمندر میں‌مچھلیوں کا شکار کرنے والے تین فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کی تھی۔ جس کے نتیجے میں 20 سالہ محمود محمد ابراہیم الزعزوع اور 26 سالہ حسن شہید جب کے ان کے ایک بھائی 18 سالہ یاسر الزعزوع کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی