فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو عارضی طور پر دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے کل اتوار کو بتایا گیا کہ رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ غزہ کی رفح گذرگاہ علاقے میں مصر اور باقی دنیا کے ساتھ زمینی رابطہ کا واحد راستہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے فلسطینیوں کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختایر کی گئی ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد کو طبی معائنے کے عمل سے گذارا جائے گا۔