چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردنی پارلیمنٹ‌ تحلیل، نئے پارلیمانی انتخابات کا اعلان

پیر 28-ستمبر-2020

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے جس کے بعد رواں سال 10 نومبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے شاہی فیصلے کا مقصد روں سال وسط نومبر میں نئے پارلیمانی انتخابات کے لیے راہ ہموار کرنا اور اس کی تیاری کرنا ہے۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ 27 ستمبر کی شام کو کیا گیا۔

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے 29 جولائی کو پارلیمنٹ کی چار سالہ مدت پوری ہونے پر دستور کے مطابق رواں سال نئے پارلیمانی انتخابات کےانعقاد کا اعلان کیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی