قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں مسجد ابراھیمی کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے بند کر دیا اور پرانے شہر میں اور اس کے آس پاس یہودیوں کی تقریبات کے لئے علاقے کو محفوظ بنانے کا بہانہ بنا کر اپنے فوجی اقدامات اور تیز کردیئے
مسجد ابراھیمی کے امور کے ڈائریکٹر الشيخ حفدي أبو سنينة نے کہا کہ پرانے شہر میں بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں کو تعینات کیا گیا اور مقامی شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔
الشیخ ابو سنیہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام ابراہیمی مسجد کو پوری طرح سے مسلمان نمازیوں کے لئے بند کر دیا اور پیر کی رات دس بج کر 10 منٹ پر اس بندش کو ختم کیا ، اس بات کی نشاندہی کی کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد کے صحن میں خیمے لگا رکھے تھے۔
انہوں نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے "ناانصافی کی ایک انتہائی سنگین کارروائی” اور "تمام مذہبی اور انسانی اصولوں کے برخلاف” قرار دیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے مسجدابراھیمی کو مسلمان عبادت گزاروں کےلیے بند کردیا
پیر 28-ستمبر-2020
مختصر لنک: