فلسطین کے جنگ سے تباہ حال محصور علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینیوں پر مصری فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ المناک واقعہ ہفتے کی صبح کو جنوبی غزہ میں رفحکے قریب سمندر میں پیش آیا۔
قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ مصری فوج کی فائرنگ کے بعد سمندر میں موجود فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی ڈوب گئی اور تین ماہی گیر لاپتا ہوگئے ہیں۔ بعد ازاں سرکاری طور پر اس امر کی تصدیق ہوگئی کہ کشتی پر سوار دو ماہی گیر شہید جب کہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تینوں آپس میں حقیقی بھائی بتائے جاتے ہیں۔ ان کی شناخت محمود اور حسن الزعزوع کے نام سے کی گئی ہے۔
مصری فوج نے شہید ہونے والے دو ماہی گیروںکی میتیں آج واپس کرے گا جب کہ ایک کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود اس پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ تیسرے ماہی گیر کی شناخت یاسر کے نام سے کی گئی ہے۔اس واقعے کے بعد غزہ کی پٹی میں عوام کی طرف سے مصر کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔