مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز قابض فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والے راستوں پر تعینات تھی۔ پرانے بیت المقدس سے باہر کسی فلسطینی نمازی کو مسجد میں داخل ہونےاور نماز جمعہ کی ادائی کی اجازت نہیں دی گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے باب العامود اور باب الاسباط کے سامنے بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج تعینات کی گئی تھی۔ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو روک دیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے شہروں میں کرونا وبا کے خطرے کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کو تین ہفتے کے لیے سیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم پرانے بیت المقدس شہر کے فلسطینیوںکو قبلہ اول میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔