انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے الزام عاید کیا ہے کہ لیبیا کی منحرف فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے 2020ء کے دوران اپنے زیرانتظام علاقوں سے پانچ ہزار مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا ہے۔ انسانیحقوق کی تنظیم نے لیبیا میں مہاجرین کی جبرا بے دخلی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک طویل رپورٹ میں مہاجرین کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب یورپی ہائی کمیشن نے غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے نئے معاہدے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لیبیا میں حفتر ملیشیا نے رواں سال کے دوران پانچ ہزار مہاجرین کو بندوق کے زور پر ملک سے نکال دیا۔ انہیں کسی قسم کی ضرورت نہیں دی گئی۔ حتی کہ ان کی خوراک کا بھی بندو بست نہیں کیا گیا۔