چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے معاہدوں کے قضیہ فلسطین پر عارضی اثرات مرتب ہوں گے

جمعہ 25-ستمبر-2020

بین الاقوامی علما اتحاد کے چیئر مین الشیخ احمد الریسونی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ طے پائے معاہدوں کے قضیہ فلسطین پر منفی اثرات مرتب ہوں‌ گے مگر یہ اثرات دور رس نہیں بلکہ عارضی اور سطحی ہوں گے۔

خبر رساں ادارے ‘اناطولیہ’ سے بات کرتے ہوئے علامہ الریسونی نے کہا کہ فلسطین کا قضیہ گہرا اور قضیہ ہے۔ یہ حکومتوں سے زیادہ اقوام کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ قضیہ فلسطین کے حوالے سے فیصلہ کن اثرات عرب اقوام کے موقف پر منحصر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عرب اقوام کی منشا کی حکومتیں قائم نہیں اور زمام اقتدارایسے عناصر کے ہاتھ میں ہے جو صہیونیوں کے استعماری اور استبدادی پنجوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مصر اور اردن کے ساتھ بھی امن معاہدے کیے مگر ان ملکوں کے ساتھ بھی یہ معاہدے کامیاب نہیں ہوسکے مگر فلسطینی، مصری اور اردنی عوام نے عربوں اور اسرائیل کے درمیان معاہدوں کوآج تک قبول نہیں کی۔

مختصر لنک:

کاپی