اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے نئے اور غیرمسبوق کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ لاک ڈائون کے باوجود گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 6808 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے کیسز کی تعداد 206332 ہوگئی ہے جب کہ 1335 اموات ہوچکی ہیں۔ ایک لاکھ 48 ہزار 75 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
متاثرین میں 667 کی حالت خطرے مین ہے جب کہ 164 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق صہیونی حکومت نے کل جمعرات سے پورے ملک میں کرونا کی روک تھام کےلیے لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈائون 11 اکتوبر تک جاری رہے گا۔