فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے مطابق کرونا کے مزید 95 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری یومیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے مزید 95 مریض سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 2035 افراد کے ٹسٹ لیے گئے جن میں سے 95 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں کرونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2613 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 1746 ہے۔ 850 مریض صحت یاب اور 17 وفات پاگئے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں مرکزی تجربہ گاہ میں کرونا ٹیسٹوں کی 50 فی صد صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔ قطر کی طرف سے فراہم کردہ مرکزی ٹسٹ مشین خراب ہونے کے بعد طبی عملے کو نئے ٹیسٹوں کے حوالے سے مشکل کا سامنا ہے۔