اقوام متحدہ میں امریکی سفیرکیلی کرافٹ نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران مزید عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کریں گے۔
کرافٹ نے سعودی چینل”العربیہ” چینل کو دیےگئے بیان میں کہا کہ امریکا مزید عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ دوستی ٹرین پر سوار ہونے وا کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ہم جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور عرب ملک ایک یا دو دن میں ایک معاہدے پر دستخط کرے گا اور تمام ممالک اس کی پیروی کریں گے۔
کرافٹ نے کہا کہ امریکیوں کو امید ہے کہ سعودی عرب اسرائیلی وجود کے ساتھ معمول کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک میں سلطنت عمان ، مراکش اور سوڈان” اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرسکتے ہیں۔ ان ملکوںکے ساتھ امریکا کی بات چیت جاری ہے اور خفیہ طور پران ملکوں کے اسرائیل کےساتھ بھی رابطے ہیں۔
سوڈان نے "اسرائیل” کے ساتھ عرب تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ حال ہی میں سوڈانی آرمی چیف نے امارات کا دورہ کیا جس میں انہوں نے عرب ملکوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کےحوالے سے بات چیت کی۔
عبرانی چینل 24 نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کچھ ہی دنوں میں سوڈانی رہنما عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کریں گے۔
آئندہ دو روزمیں مزید عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے
جمعہ 25-ستمبر-2020
مختصر لنک: