فلسطینی وزارت داخلہ کے مطابق غزہ کی پٹی کےعلاقے میں کرونا وبا کی وجہ سے دو اضلاع شمالی اور وسطی میں سخت ترین لاک ڈائون کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہواہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں وبائی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد منگل کی شام سے غزہ کے دو اضلاع میں مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے جبالیا کیمپ میں کرونا کے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد کیمپ کو متعدد حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جبالیا کیمپ میں کرونا کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ چند ہفتوں سے کرونا کے کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔