قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں جبارہ کے مقام پر واقع ایک شادہ ہال کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کر دیا۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور جبارہ کی میونسپل کونسل کے چیئرمین احسان عوض نےبتایا کہ قابض فوج نے گذشتہ شب بھاری مشینری کے ساتھ ایک مقامی شادی ہال کا اچانک گھیرائو کیا اور راتوں رات شادی ہال کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی ہال 900 مربع میٹر پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں ایک رہائشی فلیٹ بھی تھا جس میں ایک خاندان کی رہائش تھی۔
مسمار شدہ ہال سنہ 1948ء کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینجی شہری کا تھا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ شادی ہال انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے۔