چهارشنبه 30/آوریل/2025

مشرقی رام اللہ میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی

جمعرات 24-ستمبر-2020

مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مشرق میں واقع کفر مالک قصبے کے داخلی راستے پر اسرائیلی  فائرنگ سے  دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کفر مالک قصبے کے مرکزی دروازے پر تل العاصور روڈ پر دو نوجوانوں پر فائرنگ کی اور انہیں زخمی کردیا۔
نوجوانوں کو جن کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے  فلسطین کے ایک اسپتال (1948 کی مقبوضہ اراضی) پہنچایا گیا۔
ایک اور واقعے میں ، اسرائیل کی داخلی انٹلیجنس شن بیت نے ایک فلسطینی نوجوان  جو الخلیل کے دورا قصبے کا رہائشی تھا ، سے پوچھ گچھ کے بعد اسے حراست میں لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ أيوب النمورة کو اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ اس سے قبل موصول ہونے والے ایک سمن کے جواب میں عتصمون حراستی مرکز گئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی