جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں کرونا کے مزید 73 کیسز کی تصدیق

جمعرات 24-ستمبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا کے 73 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد غزہ میں متاثرہ شہریوں ‌کی تعداد 2518 ہوگئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں‌ کرونا کے 90 مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔ اس دوران 2099 فلسطینیوں کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ‌کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1763 ہے۔ 738 مریض صحت یاب اور 17 وفات پا چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی