چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کا لبنان کا تاریخی دورہ اختتام پذیر

بدھ 23-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا تین ہفتے پر مشتمل دورہ بیروت اختتام کو پہنچ گیا۔ حماس نے جماعت کے دورہ بیروت کو ‘تاریخی’ قرار دیتے ہوئے اسے ایک کامیاب اور ثمر آور قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ اپنا تین ہفتے کا دورہ بیروت مکمل کرنے کے بعد کل منگل کے روز قطر روانہ ہوگئے ہیں۔

اپنے تین ہفتے کے طویل دورہ بیروت کے دوران اسماعیل ھنیہ نے لبنان کے وزیراعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ ، لبنان کی سیاسی، مذہبی اور قومی سیاسی جماعتوں کے رہ نمائوں سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ انہوں‌ نے لبنان میں فلسطینی قیادت اوردیگر نمائندہ طبقات کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی۔ انہوں‌ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں‌ کے دورے کیے اور پناہ گزینوں سے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ اگست کے آخری ہفتے بیروت پہنچے تھے جہاں انہوں نے فلسطینی جماعتوں ‌پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما بھی موجود تھے۔

مختصر لنک:

کاپی