چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرینی ولی عہد اورنیتن یاہو کے مابین مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 23-ستمبر-2020

خلیجی ریاست بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں‌ نے امن مساعی جاری رکھنے، خطے میں استحکام اور خوش حالی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔

بحرینی ولی عہد نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح‌کیا کہ مناما خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےساتھ امن معاہدے کا مقصد خطے میں امن، خوش حالی اور استحکام کی کوششوں کو ثمر آور بنانا ہے۔

دونوں رہ نمائوں کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں امن کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں‌رہ نمائوں‌نے علاقائی اور عالمی امور پربھی بات چیت کی۔

خیال رہے کہ بحرین نے حال ہی میں اسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 15 ستمبر کو امریکا کی میزبانی میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقعے پر امارات اور بحرین کی قیادت کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے براہ راست ملاقات ہوئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی