شنبه 10/می/2025

اسرائیل کرونا کا گڑھ بن گیا، اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ

منگل 22-ستمبر-2020

قابض صہیونی ریاست کرونا کے وبا کا گڑھ بن گئی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں‌ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسرائیلی اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں‌بتایا گیا ہےکہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے تمام اسپتالوں میں‌ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اور تمام غیرضروری سرجیکل آپریشن اور اوپی ڈیز کو بند کردیا گیا ہے۔
یہ اقدام اسرائیل میں‌کرونا کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں‌ اضافے اور تشویشناک حالت سے دوچار مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں روزانہ کی بنیاد پر 200 اضافی بیڈز کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ جبکہ  وینٹی لیٹر اور دیگر آلات بھی کم پڑ رہے ہیں

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع بین گینٹز نے کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد 200 بستروں پرمشتمل  ہنگامی اسپتال قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے 2565 کیسز سامنے آئے۔ صہیونی ریاست میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1256 ہوگئی ہے جب کہ 170مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی