اسیران اور اپنی سزا پوری کرکے رہاہونے والے سابق اسیران کے حنظلہ مرکز نے سوموار کے روز کہا کہ عوفر جیل میں 300 سے زیادہ اسیران بھوک ہڑتال کی تیاری کر رہے ہیں۔
مرکز نے ایک بیان میں کہا کہ قیدیوں کے خلاف جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری جرائم کے خلاف سخت احتجاج کے طور پر ہڑتال کا آغاز اگلی جمعرات کو کیا جاءے گا۔
دو ستمبر کو ان کے ساتھی قیدی ، داؤد الخطیب کی موت کے بعد ، عوفر جیل میں قیدیوں کو روزانہ تقریبا کریک ڈاون کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیزگیس سے چھڑکنے ،شدید مار پیٹ اور پولیس کتوں کے ساتھ حملہ کرنے کے نتیجے میں درجنوں قیدی زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے جواب میں ، پچھلے دنوں عوفر کے قیدیوں نے احتجاجی اقدامات اٹھائے اور جیل انتظامیہ نے مزید جبر اور حملوں کے ساتھ جواب دیا اس کے علاوہ انتظامیہ نے 34 قیدیوں کا تبادلہ کیا۔
عوفر جیل میں قیدیوں کی تعداد 850 کے لگ بھگ ہے اور انھیں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سامنا ہے جو قریبا 24 قیدیوں تک پہنچ چکے ہیں۔
قابض اسرائیلی حکام نے بچوں سمیت اس کی جیلوں میں پانچ ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قید کر رکھا ہے اور انہیں نظربند اور رہائشی حالات میں رکھا ہے جس میں حفظان صحت اور سینیٹری کا ب معیار بہت کم ہے۔
