چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے 3 شہریوں کو گھروں پر نظر بند کردیا

پیر 21-ستمبر-2020

گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کی پاداش میں تین فلسطینیوں کو حراستی مرکز میں منتقل کرنے کے بعد انہیں گھروں میں نظر بند رکھنے کی سزا دی ہے۔

القدس سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی سلوان کے رہائشی ہیں۔ انہیں اس شرط پر حراستی مرکز سے رہا کیاگیا کہ وہ 5 دن تک گھروں میں رہیں گے۔

نظر بندی کی سزا کا سامنا کرنے والے فلسطینویں‌کی شناخت مہدی خضوری، عامر المحتسب اور عبد عودہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

تینوں فلسطینیوں کو قابض صہیونی فوج نے سلوان میں‌ بئےر ایوب کالونی سے حراست میں لینے کے بعد ایک حراستی مرکز منمتقل کردیا تھا۔ ان پر مسجد اقصیٰ میں باقاعدہ نماز کی ادائیگی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی