چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے تعلقات سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر کویتی سیاسی قوتوں کا احتجاج

پیر 21-ستمبر-2020

کویت کی سیای جماوعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں‌ انہوں‌ نے کہا تھا کہ کویت کی حکومت بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے پرجوش ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویت کی 11 بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں کویتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر اپنا سرکاری رد عمل جاری کرے۔

بیان میں‌کہا گیا ہے کہ کویتی عوام اور سیاسی جماعتیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ کویتی وزارت خارجہ کو امریکی صدر کے بیان پر فوری اور درست رد عمل ظاہر کرنا چاہیے اور یہ واضح‌کرنا چاہیے کہ کویت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

بیان میں‌کویتی پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قانونی سازی کرے اور  اسرائیلی ریاست کےساتھ تعلقات کو کویت میں قانونی جرم قرار دے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق بیان کویت کو بلیک میل کرنے اور کویتی حکومت پر دبائو ڈالونے کی مذموم کوشش ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 5 عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کویت بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے پرجوش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی