چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودیوں کی عید پر مسجد ابراہیمی کے دروازے فلسطینیوں کے لئے بند

پیر 21-ستمبر-2020

عبرانی نئے سال پر یہودیوں کے مذہبی تہواروں کے موقعے پر قابض صہیونی فوج نے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی کو فلسطینی نمازیوں ‌کے لیے بند کر دیا ہے جب کہ یہودی شرپسندوں کو تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد ابراہمی کو ہفتے کے روز فلسطینی نمازیوں کے دخلے کے لیے بند کردیا تھا۔ مسجد ابراہیمی کی مسلسل بندش کا آج تیسرا دن ہے۔

مسجد ابراہیمی کو وقفے وقفے سے 27 اور 28 ستمبر کو بھی یہودی آباد کاروں کے مذہبی تہواروں کے موقعے پر بند رکھا جائے گا۔ اس دوران یہودی آباد کار ستائیس سے انتیس ستمبر تک عید غفران منائیں گے۔ اس کے بعد عیدالعرش منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی ریاست نے سنہ 1994ء کو مسجد ابراہیمی مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے بند کردی تھی۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک یہودی دہشت گرد نے مسجد میں گھس کر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 29 نمازی شہید اور 150 زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی