قابض صہیونی یراست کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 2565 مریض سامنے آئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے شبے میں 24 ہزار 449 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 2565 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے خطرے سے دوچار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت اسرائیل میں کرونان کے 643 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 170 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب تک اسرائیل میں کرونا کے 1256 مریض وفات پا چکے ہیں جب کہ کل متاثرہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 427 ہے۔
ادھر اسرائیلی کابینہ کی انسداد کرونا کمیٹی کے اجلاس میں ریاست میں مزید لاک ڈائون اور پابندیوں کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کا مسئلہ زیرغور لایا جائے گا۔
عبرانی اخبار’ہارٹز’ کئ مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق پبلک اور سرکاری اکنامک سیکٹرمیں مزید پابندیاں لگانے اور لاک ڈائون میں سختی پرغور کیا جا رہا ہے۔