یکشنبه 04/می/2025

فلسطینی عوام کا غدار حکمرانوں کا القدس میں داخلہ بند کرنے کا مطالبہ

اتوار 20-ستمبر-2020

مسجد اقصیٰ کے باہر گذشتہ روز ہزاروں افراد نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے ممالک کے خلاف شدید نعرے بازے کی اور انہیں’ خائن’ اور ‘غدار’ قرار دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باہر مظاہرے کا اہتمام اسلامک ایکشن محاذ کی طرف سے کیا گیا تھا۔

نماز ظہر کے بعد ہزاروں افراد نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر متحدہ عرب امارات اور بحرین کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرانے  والے عرب ممالک بحرین اور امارات کی قیادت کو غدار اور خائن قرار دیا۔ مظاہرین نے ان دونوں ملکوں کے لیڈروں کو فلسطینی علاقوں اور مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کرنے والے ممالک فلسطینی قوم کےوجود کے دشمن ہیں اور وہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے خلاف قابض صہیونی ریاست کے مظالم کے حامی بن چکے ہیں۔

قبل ازیں مسجد اقصیٰ کےامام الشیخ محمد سلیم نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے۔ سیاسی بنیادوں پر کسی دوسری قوم یا ملک کا قبلہ اول پر کوئی حق نہیں۔ فلسطین اسرا اور معراج کی سرزمین ہے اور اس پر کسی دوسرے ملک کے قبضے کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی